اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

دوسرا ون ڈے:پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

datetime 24  اگست‬‮  2023

ہمبنٹوٹا (این این آئی)پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 0 -2سے اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے 3ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آخری وکٹ پر ہدف حاصل کیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان اوپنرز نے ٹیم کو 227رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور افغان ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 300رنز بنائے۔خیال رہے کہ افغانستان نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف 300کا ہندسہ عبور کیا ہے۔افغانستان کی ٹیم نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا، افغان سائیڈ کی خاص بات اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز کی دھواں دار بیٹنگ ہے جنھوں نے 151گیندوں پر 3چھکوں اور 14چوکوں کی مدد سے 151رنز سکور کیے انہیں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان نے کیچ پکڑ کر آئوٹ کیا۔

اوپنر بیٹر ابراہیم زدران نے بھی گرباز کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 101گیندوں پر 2 چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 80رنز سکور کیے۔ انہیں اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد نے کیچ پکڑ کر آئوٹ کیا دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 231رنز سکورکئے۔ اس طرح افغانستان کی پہلی وکٹ 42ویں اوور میں 231رنز پر گری۔اس کے بعد افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3چوکوں کی مدد سے 29گیندوں پر 29رنز سکور کیے، انہیں نسیم شاہ کی گیند پر انعام الحق نے کیچ پکڑ کر آئوٹ کیا۔ شاہد اللہ نے 3گیندوں پر 1رنز سکور کیا اور شاہین شاہ آفریدی کی تھرو پر رن آئوٹ ہوئے۔

حشمت اللہ شاہدی نے 2چوکوں کی مدد سے 11گیندوں پر 15رنز سکور کیے جبکہ عبدالرحمن نے 4گیندوں پر 4رنز سکور کئے۔ اس طرح افغانستان کی ٹیم مقررہ 50اووز میں 300رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔پاکستان کے بولرز میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10اوورز میں 58رنز دے کر2وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ 9اوورز میں 45رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح عثمان میر 10اوورز میں 61رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔افغانستان کے 300رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر الزمان اور انعام الحق نے اننگز کا آغاز کیا،پاکستان کو جلد ہی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب فخر الزمن فضل حق فاروقی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے انہوں نے 5چوکوں کی مدد سے 34بالوں پر 30رنز بنائے۔ اس طرح 8.6اوورز میں 52رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔

انعام الحق کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئے تو انہوں نے انعام الحق کے ساتھ ملک کر قومی ٹیم کے اسکور کو 170رنز پر پہنچا دیا بابر اعظم 6چھکوں کی مدد سے 66بالوں پر 53سکور کرنے میں کامیاب ہوئے انہیں فضل الحق فاروقی کی گیند پر حشمت اللہ نے کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا۔اس طرح 30.4اوورز میں 170کے اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی، پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گر گئی جب مڈل آرڈر بیٹسمین رضوان 7گیندوں پر 2رنز سکور کر کے حشمت اللہ شاہدی کے ہاتھوں رن آئوٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چھوتھی وکٹ 37.5اوورز میں 208کے مجموعی سکور پر گری جب سلمان علی آغا کو محمد نبی کی گیند پر رحمان اللہ گربازنے کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا۔انہوں نے 15گیندوں پر 14رنز سکور کیے، پاکستان کے 5ویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اسامہ میر تھے جو صفر پر آئوٹ ہوئے، انہیں بھی محمد نبی کی گیند پر شاہد اللہ نے کیچ پکڑ کر پویلین بھیجا، پاکستان کے 6ویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر انعام الحق تھے جنھوں نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 4چوکوں کی مدد سے 105بالوں پر 91رنز بنائے، ان کا کیچ مجیب الرحمن کی گیند پر ریاض حسین نے پکڑا۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 258رنز پر گری جب افتخار احمد 24گیندوں پر 17رنز بنا کر عبدالرحمان کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کے 8ویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جن کا کیچ فضل الحق فاروقی کی گیند پر راشد خان پکڑا، شاہین شاہ آفریدی نے 5گیندوں پر 4رنز سکور کیے۔پاکستان کی 9ویں وکٹ 290کے مجموعی سکور پر گری جب شاداب خان 35گیندوں پر 48رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے، انہیں فضل الحق نے رن آئوٹ کیا۔افغان ٹیم کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3اور محمد نبی نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔یاد رہے کہ 22اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 142رنز سے شکست دی تھی۔

تباہ کن بولنگ پرفارمنس پر حارث رف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے بتایا کہ اس میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان نے کہا تھا کہ کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے،260رنز کا ہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…