ہفتہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

روٹی کا نیا ریٹ مقرر کرو ورنہ تندور بند کردیں گے، نان روٹی ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کو 3 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ضلعی انتظامیہ کو 3 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک مطالبات پورے نہ کیے گئے تو 4 دسمبر سے شہر بھر کے تندور بند کرکے احتجاجی ہڑتال کی جائے گی۔اس حوالے سے صدر محمد آفتاب اسلم گل کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے مبینہ نامناسب رویے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی۔اجلاس کے بعد تنظیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے تندور مالکان کو سرکاری آٹے کی فراہمی روک دی گئی ہے، جس سے ان کے کاروبار کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تندور چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو سامنے رکھتے ہوئے روٹی کی نئی سرکاری قیمت کا تعین کیا جائے تاکہ تندور مالکان بھی اپنے اخراجات پورے کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھ سکیں۔تنظیم کے رہنماؤں نے انتظامیہ کو 3 دسمبر تک مطالبات تسلیم کرنے کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر اس دوران روٹی کے نرخوں میں نظرثانی نہ کی گئی تو 4 دسمبر بروز جمعہ شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور تمام تندور بند رکھے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…