بدھ‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نئے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی میں توسیع، ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین بھی پریشان

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے گھریلو اور کمرشل گیس کنکشنز کی فراہمی پر عائد پابندی غیر معینہ مدت کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،

جس کے باعث ہزاروں درخواست گزاروں کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ ان میں ایسے صارفین بھی شامل ہیں جو ارجنٹ کنکشن کے لیے مقررہ فیس جمع کرا چکے ہیں، لیکن تاحال انہیں کنکشن فراہم نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق صرف گھریلو صارفین تک محدود نہیں بلکہ ہوٹلوں، کمرشل تندوروں اور دیگر کاروباری مراکز کے نئے گیس کنکشن بھی بند ہیں۔ پابندی میں توسیع سے ان افراد اور کاروباری اداروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جو کافی عرصے سے کنکشن ملنے کے منتظر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے نتیجے میں آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس سے گیس کے موجودہ نظام پر دباؤ بڑھنے اور قلت میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کی سپلائی اور دستیابی کے مسائل بھی توانائی کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔سرد موسم کی آمد کے ساتھ قدرتی گیس کی کھپت میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ گھریلو صارفین پہلے ہی کم پریشر اور مختلف اوقات میں گیس کی بندش کی شکایات کر رہے ہیں۔

ایسے میں نئے کنکشنز کی فراہمی معطل رہنے سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر گیس کی درآمد اور سپلائی میں بہتری نہ آئی تو آنے والے دنوں میں قلت کی صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق نئے کنکشنز پر پابندی وزارت پیٹرولیم کی ہدایات پر عائد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں دستیاب گیس کی فراہمی کو برقرار رکھنا ترجیح ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے اور سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی نئے کنکشنز کی بحالی سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔حکام کے مطابق اس وقت موجودہ صارفین کو طے شدہ شیڈول کے تحت گیس فراہم کی جارہی ہے، تاہم نئے کنکشن کے منتظر شہریوں کو پابندی ختم ہونے تک انتظار کرنا ہوگا۔ ارجنٹ کنکشن کی فیس ادا کرنے والے درخواست گزار بھی تاحال بحالی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…