منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پنجاب میں ڈومیسائل بنوانے کا پرانا طریقہ ختم کرنے کا فیصلہ، نیا نظام متعارف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پنجاب حکومت نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،

جس کے تحت شہریوں کو درخواست جمع کرانے کے لیے تین مختلف سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ نئے نظام کے مرحلہ وار نفاذ کے بعد روایتی طریقہ کار ختم کردیا جائے گا۔حکام کے مطابق صوبے بھر میں ڈومیسائل کے حصول کے عمل کو جدید اور سہل بنانے کے لیے آن لائن سروس شروع کی جا رہی ہے، تاکہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات مل سکے اور وہ اپنی سہولت کے مطابق درخواست دے سکیں۔نئے طریقہ کار کے تحت شہری پہلی سہولت کے طور پر حکومت کے قائم کردہ ای خدمت مراکز سے رجوع کرسکیں گے، جہاں ڈومیسائل کے حصول کے لیے درخواست جمع کرانے کے ساتھ مقررہ فیس بھی ادا کی جاسکے گی۔دوسرا طریقہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے متعارف کرائے گئے خصوصی آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعے درخواست دینے کا ہوگا۔ اس سہولت کے تحت شہری گھر بیٹھے ڈیجیٹل طریقے سے اپنی درخواست جمع کرا سکیں گے۔اس کے علاوہ ’’مریم کی دستک‘‘ سروس کو بھی ڈومیسائل درخواستوں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

اس طرح شہری اپنی ضرورت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تینوں ذرائع میں سے کسی ایک کے ذریعے سرٹیفکیٹ کے حصول کی کارروائی مکمل کرسکیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ نئے آن لائن نظام کو مرحلہ وار پورے صوبے میں نافذ کیا جائے گا۔ اس کا مکمل اطلاق ہونے کے بعد ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز استعمال ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری خدمات کو جدید بنانا، درخواستوں کی کارروائی آسان کرنا اور شہریوں کو دستاویزات کے حصول میں بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…