جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نئی آٹو پالیسی سے چھوٹی پیٹرول گاڑیاں 10 لاکھ روپے تک سستی ہونے کی توقع

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) حکومت کی جانب سے منظور کی گئی نئی آٹو پالیسی کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے باعث پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ نئی پالیسی کے نتیجے میں بعض گاڑیوں کی قیمتیں 10 لاکھ روپے تک کم ہوسکتی ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی 658 سی سی تک کی پیٹرول گاڑی 3 لاکھ 75 ہزار روپے سستی ہوجائے گی، جس کے بعد اس کی قیمت 32 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم ہوکر 28 لاکھ 45 ہزار روپے رہ جائے گی۔اسی طرح 998 سی سی تک کی مقامی تیار کردہ پیٹرول گاڑی کی قیمت میں 4 لاکھ 40 ہزار روپے کی کمی متوقع ہے۔ اس کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 42 لاکھ 70 ہزار روپے کے بجائے 38 لاکھ 30 ہزار روپے ہوجائے گی۔دستاویزات کے مطابق 1496 سی سی تک کی پیٹرول ایس یو وی کی قیمت بھی 7 لاکھ 40 ہزار روپے کم ہوجائے گی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 53 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر ہوگی، جبکہ اس وقت یہ گاڑی 60 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ 1498 سی سی تک کی پیٹرول ایس یو وی کی قیمت میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 91 لاکھ 60 ہزار روپے ہوجائے گی، جو اس وقت 94 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 1598 سی سی تک کی مقامی طور پر تیار کردہ پیٹرول جیپ بھی 10 لاکھ روپے سستی ہونے کا امکان ہے۔ اس کی موجودہ قیمت ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے کم ہوکر ایک کروڑ 11 لاکھ روپے رہ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…