جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے لاہور کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 7 میں مرکزی گیس پائپ لائن پر ہک اپ کے کام کے باعث یہ تعطل پیش آئے گا۔ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق گیس کی فراہمی جمعرات 29 اکتوبر کی رات 9 بجے سے جمعہ 30 اکتوبر کی صبح 6 بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران لاہور کے مختلف رہائشی علاقوں اور اہم مقامات کے صارفین کو گیس دستیاب نہیں ہوگی۔گیس کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں موٹا سنگھ پنڈ، تھیٹر و پیچ، سر او پیچ، جندراڈ بری، پیراگون سٹی، ڈی ایچ اے فیز 6 اور فیز 7 کے تمام بلاکس، کنٹری ہومز، ہائر و پیچ، ہدایارا ڈرین، پی کے ایل آئی، فیز 6، محفوظ پورہ، بجپال، ملک پور، ایڈن، ڈی ایچ اے فیز 8، ڈائر پنڈ، عسکری کے تمام بلاکس، ایئرپورٹ، ڈیوائن گارڈن اور ایڈن ایونیو شامل ہیں۔

اسی طرح چونگی گجر پورہ، گلدشت ٹاؤن، رینجرز ہیڈکوارٹرز، عسکری ایکس، خیبر کالونی، خوشیہ کالونی، اولڈ آفیسر کالونی، صدر بازار، غازی آباد، الطاف کالونی، اتحاد ٹاؤن، کلی ٹاؤن، تاج پورہ، تاج باغ، پیر نصیر، منظور کالونی، الفیصل ٹاؤن، حنیف پارک اور کینال پارک کے فیز 1، 2 اور 3 میں بھی گیس کی فراہمی متاثر رہے گی۔مزید برآں سمیع ٹاؤن، مسلم آباد، مغل پورہ، ریلوے اسٹیل شاپ، ریلوے لوکو شاپ، ڈرائی پورٹ، چوبچہ، میاں میر، دھرم پورہ، اپر مال، قربان لائن، جلال پارک، لیبر کالونی، مدینہ ٹاؤن، کینال روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں کے صارفین بھی اس بندش سے متاثر ہوں گے۔گیس حکام نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بندش کے دورانیے کے لیے متبادل انتظامات کر لیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے گیس کی فراہمی معطل ہونے کے دوران چولہے اور دیگر گیس سے چلنے والے آلات بند رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…