ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

ملازمین کے لیے بڑی خبر، ہائیکورٹ نے پنشن سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 سالہ سروس مکمل کرنے والے ریٹائرڈ ملازم کی پنشن کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے

وزارتِ خزانہ اور تمام متعلقہ حکام کو درخواست گزار کی پنشن اور ریٹائرمنٹ کی تمام مراعات فوری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس شاہ رخ ارجمند نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ پنشن کوئی خیرات، رعایت یا عطیہ نہیں بلکہ ملازم کا قانونی اور آئینی حق ہے۔ پنشن دورانِ ملازمت کی جانے والی محنت کا مخر شدہ معاوضہ ہے، جو بڑھاپے میں مالی سیکیورٹی کے لیے دیا جاتا ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ فیصلے کی تصدیق شدہ نقل موصول ہونے کے 30 دن کے اندر تمام کارروائی مکمل کرکے رقم جاری کی جائے۔وزارتِ خزانہ نے موقف اختیار کیا کہ 2008 میں کی گئی کنٹریکٹ تعیناتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نہیں ہوئی تھی۔

تاہم عدالت نے قرار دیا کہ بھرتی کا طریقہ کار مقرر کرنا اور ایف پی ایس سی کو کیس بھیجنا ادارے کا کام تھا، ملازم کو اس کی سزا نہیں دی جا سکتی۔عدالت نے قرار دیا کہ دو دہائیوں تک ملازم کی سروس تسلیم کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ پر پنشن روکنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے کنفرمیشن، ریگولرائزیشن اور گریڈ 17 کی منظوری کے تمام احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنشن کیس حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کی۔درخواست گزار نوید اللہ نے 28 مئی 1995 کو وزارتِ خوراک و زراعت میں گریڈنگ انسپکٹر (بی ایس13) کی حیثیت سے سرکاری ملازمت کا آغاز کیا تھا اور 16 اگست 1997 کو انہیں مستقل کردیا گیا تھا۔18ویں آئینی ترمیم کے تحت وزارتوں کی تحلیل کے بعد درخواست گزار کو سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز میں منتقل کیا گیا۔

کابینہ سب کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں 2012 میں انہیں ریگولرائز کیا گیا، جبکہ 2015 میں نیشنل سیونگز میں انضمام کیا گیا۔درخواست گزار تقریبا ً30 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد 22 اپریل 2025 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچے تھے، تاہم پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…