ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، پاسپورٹ کے حصول کا نیا طریقہ متعارف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کی تجدید اور نئے پاسپورٹ کے حصول کا عمل آسان بنانے کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔

اس نظام کے تحت شہری سفارت خانہ پاکستان ریاض کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپنی سہولت کے مطابق وقت مقرر کروا سکیں گے۔حکام کے مطابق نئے انتظام کے تحت سیکڑوں پاکستانی شہری مختلف اوقات میں آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کرسکیں گے، جس سے پاسپورٹ سے متعلق امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا ہوگی اور سفارت خانے میں طویل قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت بھی کم ہوجائے گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ ساجد محمود نے بتایا کہ اس سہولت کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو بہتر اور آسان خدمات فراہم کرنا ہے۔ اب شہری اپنی مقررہ اپائنٹمنٹ کے وقت سفارت خانے پہنچ کر پاسپورٹ کی تجدید یا نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے ضروری کارروائی مکمل کروا سکیں گے۔

سفارت خانہ پاکستان ریاض نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپائنٹمنٹ لینے کے لیے صرف سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹ استعمال کریں۔ اس کے ساتھ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ دھوکا دہی سے محفوظ رہنے کے لیے غیر مجاز ایجنٹوں سے رابطہ کرنے سے گریز کریں اور پاسپورٹ سے متعلق تمام امور سرکاری ذرائع سے انجام دیں۔توقع کی جا رہی ہے کہ آن لائن اپائنٹمنٹ کے نظام سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ خدمات تک رسائی مزید سہل ہوگی، وقت کی بچت ہوگی اور غیر ضروری انتظار میں بھی کمی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…