پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت

datetime 21  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)چینی نیو انرجی وہیکل کمپنی بی وائی ڈی نے پاکستان میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے چوتھی سہ ماہی 2026 سے اپنی گاڑی ”سیلین6”کی مقامی اسمبلنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بی وائی ڈی کی پاکستانی پارٹنر کمپنی میگا موٹر کمپنی کے مطابق سیلین 6 پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل ہونے والی کمپنی کی پہلی گاڑی ہوگی جس سے گاڑیوں کی درآمد کے بجائے ملک میں مقامی پیداوار کی جانب اہم پیشرفت ہوگی۔یہ اعلان لاہور میں منعقدہ پاکستان آٹو شوکے دوران کیا گیا، جہاں بی وائی ڈی اور میگا موٹر کمپنی نے چینی کمپنی کی الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی وسیع رینج، لگژری ٹیکنالوجی برانڈ ”ڈنزا”اور بی وائی ڈی کے مختلف اصل ماڈلز بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔کمپنی کے مطابق سیلین 6 کی مقامی اسمبلنگ پاکستان میں بی وائی ڈی کی طویل المدتی حکمت عملی کا اہم سنگ میل ہے جس سے ملک میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کو فروغ ملنے اور آٹو موبائل شعبے میں چینی کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے کردار میں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان میں الیکٹرک اور دیگر نئی ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے اور صارفین روایتی اندرونی احتراق انجن والی گاڑیوں کے متبادل بھی تلاش کر رہے ہیں۔”سیلین6”بی وائی ڈی کی جدید سپر ڈی ایم آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو جدید پلگ اِن ہائبرڈ نظام ہے۔

بی وائی ڈی کے مطابق اس کی سپر ڈی ایم ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی عالمی سطح پر فروخت 85 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو کمپنی کی نیو انرجی ٹیکنالوجی کے وسیع پیمانے پر استعمال کی عکاسی کرتی ہے۔”سیلین 6 ”میں الیکٹرک ڈرائیونگ کے ساتھ پلگ اِن ہائبرڈ نظام کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور یہ مجموعی طور پر 1100 کلومیٹر تک کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…