جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

بٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ، 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں بٹ کوائن کے نرخ میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی 80 ہزار ڈالر کی سطح سے اوپر پہنچ گئی ہے، جو تین ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین قیمت قرار دی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کی جانب سے بانڈ مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دوبارہ بڑھ گئی ہے۔ایشیائی کاروباری اوقات کے دوران بٹ کوائن 80 ہزار 323 ڈالر 24 سینٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، جبکہ دورانِ کاروبار اس کی قیمت 81 ہزار 237 ڈالر 94 سینٹس تک بھی پہنچ گئی۔ یہ سطح مئی کے وسط کے بعد بٹ کوائن کی بلند ترین قیمت ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اگست میں اب تک بٹ کوائن کی قدر میں تقریباً 28 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ موجودہ رفتار برقرار رہنے کی صورت میں یہ نومبر 2024 کے بعد کسی ایک ماہ میں کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی ماہانہ پیش رفت ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کانگریس پر زور دیا تھا کہ کرپٹو کرنسی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبے کے لیے واضح قانونی فریم ورک اور تعریفیں متعین کرنے والا قانون منظور کیا جائے۔رپورٹس کے مطابق اس اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے، جس سے کرپٹو مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان مزید مضبوط ہوا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…