جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

شہری ایک لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس اور مارجن ادا کرنے پر مجبور ہیں؟

datetime 24  اگست‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹیکسز، لیوی اور مختلف مارجنز کے باعث شہریوں پر اضافی مالی بوجھ برقرار ہے،

ایک لیٹر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی قیمت کے علاوہ بھاری رقم مختلف مدات میں وصول کی جارہی ہے۔دستیاب تفصیلات کے مطابق شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130 روپے 75 پیسے ٹیکس، لیوی اور مارجنز کی مد میں ادا کرنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث پیٹرول کی حتمی قیمت میں بنیادی لاگت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 245 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے،

جبکہ اس کی مقررہ قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی بنیادی قیمت اور صارفین سے وصول کی جانے والی حتمی قیمت کے درمیان فرق میں 122 روپے 47 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں شامل ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات پر عائد مختلف ٹیکسز، لیوی اور دیگر چارجز کا براہِ راست اثر عوام کے بجٹ پر پڑتا ہے، جبکہ مہنگی ایندھن کی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا دباؤ برقرار رہتا ہے۔شہریوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے بنیادی قیمت کے ساتھ ساتھ ٹیکسز اور لیوی کے بوجھ میں بھی کمی کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…