منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

نادرا کا شناخت کی تصدیق کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

datetime 13  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کی شناخت کی تصدیق کو جدید بنانے کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد سرکاری اور نجی اداروں کو تیز اور محفوظ تصدیقی سہولت فراہم کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھلوانے یا مالی لین دین کے وقت ادارے نادرا سے شہری کی شناخت کی تصدیق کرتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی طلب کے باعث نادرا پر بوجھ میں اضافہ ہو رہا تھا، کیونکہ روزانہ مختلف ادارے بائیومیٹرک اور شناختی تصدیق کی خدمات کے لیے رجوع کرتے ہیں۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارے نے ’’نشانِ پاکستان‘‘ کے نام سے نیا آن لائن سسٹم متعارف کرایا ہے۔نادرا حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک جامع ویب پورٹل ہے جو رجسٹریشن، سبسکرپشن اور شناختی تصدیق سمیت متعدد خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرے گا۔ پہلے آن بورڈنگ کے عمل میں کاغذی کارروائی اور منظوری کے کئی مراحل ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوتی تھی، مگر نئے نظام سے یہ تمام مراحل ڈیجیٹل، تیز اور زیادہ شفاف ہو جائیں گے۔

اس پورٹل کے ذریعے بینک، مائیکروفنانس ادارے، نان بینکنگ مالیاتی ادارے، ٹیلی کام کمپنیاں اور دیگر ریگولیٹڈ تنظیمیں نادرا کی مختلف سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل کر سکیں گی۔ ان خدمات میں ملٹی بائیومیٹرک تصدیق، فنگر پرنٹس، پروف آف لائف اور سنگل سائن آن جیسی جدید سہولتیں شامل ہیں۔نادرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد شناختی عمل کو محفوظ اور مؤثر بنانا اور قانونی تقاضوں کے مطابق ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ پیش رفت حکومت کے ڈیجیٹل اکانومی پروگرام اور عالمی مالیاتی ضوابط کے تحت کی گئی ہے تاکہ ڈیجیٹل خدمات میں شفافیت اور سیکیورٹی بہتر بنائی جا سکے۔

ادارے نے واضح کیا ہے کہ اس نظام کے ذریعے متعلقہ اداروں کو صرف شناخت کی تصدیق کی اجازت ہوگی اور وہ شہریوں کا ڈیٹا خود محفوظ نہیں رکھ سکیں گے۔ اس سہولت سے بینکوں، مائیکروفنانس پلیٹ فارمز، آن لائن کاروباروں اور دیگر مجاز اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…