جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

مشہور برانڈ ماریہ بی نے آن لائن کپڑوں کی جگہ آٹے کی بوری بھیج دی ، شہری عدالت پہنچ گیا

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کے ایک شہری کو آن لائن خریداری کے دوران اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب معروف ملبوسات برانڈ ’’ماریہ بی‘‘ سے منگوائے گئے کپڑوں کے بجائے اسے آٹے کی بوری موصول ہو گئی۔

متاثرہ صارف نے اس معاملے پر برانڈ اور کوریئر کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس پر عدالت نے فریقین کو جواب داخل کرانے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق اس نے یکم دسمبر کو برانڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے پانچ ہزار روپے سے زائد مالیت کے کپڑوں کا آرڈر دیا تھا۔ چار دسمبر کو نجی کوریئر سروس نے پارسل اس کے پتے پر پہنچایا، تاہم پیکٹ کھولنے پر اس میں ملبوسات کے بجائے آٹے کی بوری نکلی۔شہری کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی صورتحال کے بعد اس نے برانڈ کی کسٹمر سروس اور ای میل کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر کئی دن گزرنے کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ بالآخر متاثرہ صارف نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرتے ہوئے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا اور رقم کی واپسی کے ساتھ دو لاکھ روپے ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا۔

وکیل کے مطابق قانونی نوٹس کے بعد برانڈ کی جانب سے پہلے رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، تاہم بعد میں رقم کے بجائے واؤچر دینے کی پیشکش کی گئی جسے شہری نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو 31 جنوری تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کیس کی آئندہ سماعت جلد متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…