اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران معروف اسٹیج فنکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر لُوٹ لیا گیا، جہاں نامعلوم افراد ان سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا۔ بیان کے مطابق قیصر پیا اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ ٹریفک سگنل پر رکنے کے دوران ایک شخص نے گاڑی پر ہاتھ مار کر بلا وجہ تلخ کلامی شروع کر دی۔
اسی اثنا میں ایک دوسرا ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے آیا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اداکار کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔واقعے کے فوراً بعد قیصر پیا نے گارڈن ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا، جہاں ان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔















































