جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

2026 کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا نمبر کیا رہا؟

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سال 2026 کی پہلی ششماہی کے لیے جاری کی گئی دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی درجہ بندی میں پاکستان ایک مرتبہ پھر نچلے درجے کے ممالک میں شامل رہا ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جنوری سے جون 2026 کے لیے جاری کردہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنگاپور سرفہرست رہا، جس کے پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افراد 192 ممالک میں بغیر ویزا داخل ہو سکتے ہیں۔دنیا کے دوسرے نمبر پر بھی ایشیائی ممالک ہی موجود ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے درجے پر رہے، جن کے حامل افراد 188 ممالک میں ویزا فری سفر کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

تیسری پوزیشن پر یورپ کے پانچ ممالک ڈنمارک، لکسمبرگ، سویڈن، اسپین اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں، جہاں کے پاسپورٹس کے ذریعے 186 ممالک میں بغیر ویزا رسائی ممکن ہے۔ چوتھے نمبر پر آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، یونان اور نیدرلینڈز رہے، جن کے شہری 185 ممالک میں ویزا فری داخل ہو سکتے ہیں۔پانچویں نمبر پر ہنگری، پرتگال، سلواکیہ، سلوانیا اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس موجود ہیں، جن سے 184 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر ممکن ہے۔ کروشیا، ایسٹونیا، مالٹا، نیوزی لینڈ اور پولینڈ 183 ممالک میں ویزا فری رسائی کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔ساتویں درجے پر آسٹریلیا، لٹویا، لیختن اسٹائن اور برطانیہ کے پاسپورٹس شامل ہیں، جن کے حامل افراد 182 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کو کمزور ترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔ مجموعی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ 98 ویں پوزیشن پر رہا، جس کے ذریعے صرف 31 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔

اس درجہ بندی میں یمن بھی پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 ویں نمبر پر ہے، جبکہ عراق 99 ویں، شام 100 ویں اور افغانستان 101 ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان سے ایک درجہ اوپر صومالیہ 97 ویں نمبر پر رہا، نیپال کو 96 واں نمبر ملا، جبکہ بنگلا دیش 84 ویں پوزیشن پر ہے۔ فلسطین، شمالی کوریا اور اریٹیریا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 94 ویں نمبر پر رہے۔علاقائی سطح پر بھارت کا پاسپورٹ 80 ویں، چین 59 ویں، ایران 92 ویں جبکہ سعودی عرب کا پاسپورٹ 54 ویں نمبر پر رہا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…