لاہور (این این آئی) لاہور کی گاڑیوں پر مانیٹرنگ کے لئے الیکٹرانک چِپ لگانے کی تیاری شروع کردی گئی۔نمبر پلیٹ پر الیکٹرانک چِپ نصب ہوگی جس سے گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہو گا اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی۔
پولیس نے الیکٹرانک چِپ کے حوالے سے سفارشات کی سمری ہوم ڈیپارٹمنٹ کوبھجوا دی۔الیکٹرانک چِپ سے چوری شدہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہوگی، الیکٹرانک چِپ سے جعلی نمبر پلیٹس کا خاتمہ کیاجاسکے گا، غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی۔الیکٹرانک چِپ سے شہر میں داخل اور خارج ہونے والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ ممکن ہوگی، الیکٹرانک چِپ سیٹریفک مینجمنٹ اور شہری سیکیورٹی بہتربنائی جائے گی۔















































