واشنگٹن (این این آئی)صدر ٹرمپ کے وینزویلا کے تیل کا اختیار لینے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر کی گرفتاری اور نیویارک کی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے پیشی کے بعد امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آیا تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا اب امریکا کو 3 کروڑ سے 5 کروڑ بیرل خام تیل فراہم کرے گا اور امریکی آئل کمپنیاں وہاں سرمایہ کاری کریں گی۔
امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بدھ کے روز عالمی معیار کا برینٹ کروڈ کی قیمت کم ہو کر 60 ڈالر فی بیرل تک آگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی۔ایک معاہدے کے تحت اب امریکی صدر کو وینزویلا کے اْس تیل کو فروخت کرنے کا اختیار مل جائے گا جو امریکی پابندیوں کے باعث ٹینکروں اور ذخیرہ گاہوں میں روکا گیا تھا۔















































