اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لیسکو اور نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کے افسران و ملازمین کو تاحال رینٹ الاؤنس کی ادائیگی سے محروم رکھا گیا ہے، حالانکہ وفاقی حکومت رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے کر اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر چکی ہے۔ذرائع کے مطابق 4 نومبر کو منظوری ملنے کے باوجود اب تک رینٹ الاؤنس کی ادائیگی عمل میں نہیں آ سکی۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں اداروں میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹ پر تعینات اعلیٰ افسران ادائیگیوں میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین کو منظور شدہ اضافہ نہیں مل پایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو اور این جی سی کے متعلقہ حکام نے رینٹ الاؤنس کی فائلوں کو روکے رکھا ہوا ہے، جس کے باعث افسران اور عملہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔متاثرہ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے اور واجب الادا رینٹ الاؤنس کی رقوم بغیر مزید تاخیر کے ادا کی جائیں۔














































