بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

ایف بی آر کا حال ہی میں شادی کرنے والی معروف اداکارہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک معروف پاکستانی شوبز شخصیت کے ممکنہ ٹیکس معاملات کی جانچ شروع کر دی ہے، جن پر مبینہ طور پر ٹیکس گوشواروں میں آمدن کم ظاہر کرنے کا شبہ ہے۔غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق مذکورہ اداکارہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالوورز کی تعداد تقریباً ایک کروڑ کے قریب ہے اور انہوں نے گزشتہ برس کے آغاز میں شادی کی تھی۔ خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس شادی پر خطیر رقم خرچ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات پر مبینہ طور پر 6 کروڑ روپے سے زائد اخراجات کیے۔ ایف بی آر کی توجہ اس وقت مبذول ہوئی جب اداکارہ کی ظاہر کردہ آمدن اور ان کے طرزِ زندگی میں واضح فرق دیکھا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے تقریباً 9 برس قبل ایف بی آر میں بطور ٹیکس دہندہ رجسٹریشن کروائی تھی، تاہم ان کے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں درج آمدن اس سطح کی نہیں دکھائی دیتی جس سے نہ صرف مہنگی شادی بلکہ بار بار بیرونِ ملک سفر اور مختلف تقریبات میں شرکت کے اخراجات پورے ہو سکیں۔تحقیقات کے دوران ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز، تصاویر اور پوسٹس کا جائزہ لیا، جن کی بنیاد پر شادی کی تقریبات کے مقامات، کیٹرنگ، لباس، زیورات اور دیگر انتظامات پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 6 کروڑ 77 لاکھ روپے لگایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام اخراجات اداکارہ کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے گئے، جس سے یہ شبہ پیدا ہوا ہے کہ یہ رقوم غیر ظاہر شدہ آمدن سے ادا کی گئیں۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں اداکارہ کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور سرگرمیوں سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹیکس واجبات سے بچنے کی کوشش کی جا رہی ہو سکتی ہے۔

اسی بنیاد پر سیکشن 111 کے تحت غیر واضح آمدن یا اثاثوں سے متعلق نوٹس جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اگر اداکارہ شادی، سفری اخراجات اور دیگر سرگرمیوں کے مالی ذرائع کی تسلی بخش وضاحت فراہم نہ کر سکیں تو ان رقوم کو چھپی ہوئی آمدن قرار دے کر قابلِ ٹیکس آمدن میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، جان بوجھ کر ٹیکس چوری ثابت ہونے کی صورت میں سیکشن 192-اے کے تحت قانونی کارروائی پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ تاحال ایف بی آر کی جانب سے کسی اداکارہ کا نام باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا۔ البتہ گزشتہ برس کے آغاز میں شادی کرنے والی اداکاراؤں میں ماورا حسین کا نام بھی شامل ہے، جن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انسٹاگرام پر تقریباً 99 لاکھ، یوٹیوب پر 31 ہزار، فیس بک پر 24 لاکھ اور ایکس پر 19 لاکھ فالوورز موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…