اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان میں شہریوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شامل ٹیکسوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق موجودہ قیمتوں میں پیٹرول پر 37 فیصد تک ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جو کہ فی لیٹر 96 روپے 28 پیسے کے برابر بنتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 34 فیصد ٹیکس شامل ہے اور ایک لیٹر ڈیزل پر مجموعی طور پر 94 روپے 92 پیسے ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد مجموعی ٹیکسوں میں کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی شامل ہیں، جن کی وجہ سے مجموعی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔















































