اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا۔
فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208روپے 99پیسے اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2466روپے 10 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ اوگرا کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔















































