کراچی — ملک بھر میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی، جس میں کچھ شہروں میں اضافہ جبکہ بعض میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1365 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.22 فیصد اضافہ ہے۔ پچھلے ہفتے یہ قیمت 1362 روپے تھی۔دوسری جانب جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1440 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے 1441 روپے کے مقابلے میں 0.09 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔















































