لاہور( این این آئی)اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل جی کی قیمت میں 1.81فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2فیصد اضافہ کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل جی کی فی ایم بھی ٹی یو قیمت میں 21سینٹ کا اضافہ کردیا گیا ، سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12ڈالر 23سینٹ فی ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم بی ٹی یو قیمت میں 21سینٹ سے زائد اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کے لیے فی ایم بی ٹی یو قیمت 11ڈالر 23سینٹ مقرر کی گئی ہے۔















































