منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکرز کے لیے بری خبر

datetime 24  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور اگر واقعی ایسا ہے تو اس عمل کا آغاز پنجاب سے کیا جانا چاہیے۔یہ بات انہوں نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے زیادہ ریکوری ممکن ہے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر پر دی جانے والی مراعاتی اسکیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020 میں ترسیلات زر پر 20 سعودی ریال کی سبسڈی متعارف کرائی گئی تھی، جسے 2024 میں بڑھا کر 30 ریال کر دیا گیا، تاہم رواں برس حکومت نے دوبارہ سبسڈی کم کرکے 20 ریال کر دی ہے۔

ان کے مطابق اس اقدام سے 30 فیصد بچت متوقع ہے، جب کہ ترسیلات زر میں اضافے کی اصل وجہ سبسڈی نہیں بلکہ بھیجی جانے والی زیادہ رقم ہے۔فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک گزشتہ تین برس کا مکمل ریکارڈ پیش کریں اور کمیٹی کو آگاہ کریں، کیونکہ ان کے بقول اس اسکیم کا اصل فائدہ بینکوں کو ہوا ہے جو کہ ایک طرح کا اسکینڈل لگتا ہے، اس پر انکوائری ہونی چاہیے اور ایف بی آر کو بینکوں سے وصولی کرنی ہوگی۔اسی دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستان کرپٹو کونسل کے حوالے سے سوال کیا کہ اس پر بریفنگ کون دے گا؟ جس پر وزیرِ مملکت اظہر بلال کیانی نے وضاحت کی کہ اس موضوع پر یا تو وزیر خزانہ یا وزیراعظم کے معاونِ خصوصی بلال بن ثاقب بریفنگ دے سکتے ہیں۔کمیٹی کے چیئرمین مانڈوی والا نے کہا کہ اگر حکومت اس حوالے سے کوئی قانون منظور کروانا چاہتی ہے تو خزانہ کمیٹی کو مکمل طور پر اعتماد میں لینا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…