پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

datetime 7  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں اپنی ویزا سروسز دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے مابین ہونے والی دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد یہ اہم پیش رفت سامنے آئی۔ اس مشاورت کے بعد سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سہولت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کو سویڈن کے مختصر دوروں کے لیے ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔ اس سلسلے میں 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری سویڈن کے 90 دن تک کے قیام کے لیے شینجن ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس اقدام کو پاکستان اور سویڈن کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مشاورت کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپی امور نے کی، جبکہ سویڈن کی نمائندگی وہاں کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…