اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

6ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت

datetime 7  جولائی  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں 6ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی ممکن بنائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں استحکام کیلئے ایس آئی ایف سی کی بران فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس میں اصلاحات، پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ اور ڈیزل کی درآمدات پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔پالیسی ترمیم کا مقصد براون فیلڈ ریفائنریز میں 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے منصوبوں کی بحالی ممکن بنانا ہے۔

ریفائنریز کو 7سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت پر غور اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ٹیکس پالیسی میں اصلاحات کی بدولت معیار ی ایندھن کی پیداوار کیلئے ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کی راہ ہموار ہوگی۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان موثر رابطہ قائم ہوگئے جس سے پالیسی پر عمل درآمد میں بہتری آ رہی ہے۔حکومت توانائی کے شعبے میں مالی مراعات اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے جدیدیت کیلئے پرعزم ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی منصوبوں میں پیشرفت ملکی معیشت میں استحکام اور دیرپا ترقی کی بنیاد بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…