پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

مالی سال 2024-25 میں سونے کی قیمتوں میں ہوش اڑا دینے والا اضافہ

datetime 1  جولائی  2025 |

کراچی(این این آئی)مالی سال 2024-25 کے دوران سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔29 جون 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے تھی، جو 30 جون 2025 کو مالی سال کے اختتام تک 1 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔مالی سال کے دوران دس گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو 93 ہزار 21 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 240 روپے تک جا پہنچی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال کے دوران سونے کی قیمت 956 ڈالرز بڑھ کر 3282 ڈالرز فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس اضافے کا ایک بڑا سبب عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔آل صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، امریکہ اور چین کے معاشی معاملات نے عالمی گولڈ مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے اور ان ممالک کی اقتصادی صورتحال کے باعث بھی سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان برقرار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…