ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کا کھاد پر 10 فیصد اور زرعی زہر پر 5 فیصد ٹیکس کیلئے دبائو

datetime 22  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو موجودہ 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کیا جائے اور زرعی زہر پر 5 فیصد نیا ٹیکس عائد کیا جائے۔تاہم وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم اس تجویز کے خلاف بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ زراعت کے اہم ان پٹس پر ٹیکس کا یہ بوجھ نہ ڈالا جائے یا کم از کم اسے نرم کیا جائے۔

بدھ کے روز وزارتِ خزانہ میں آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ کے ڈائریکٹر جہاد ازعور اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو قائل کیا جائے کہ وہ زراعتی مد میں یہ نیا بوجھ نہ ڈالے، خاص طور پر جب آئندہ مالی سال یکم جولائی 2025سے زرعی آمدنی پر ٹیکس (Agriculture Income Tax ـ AIT) نافذ ہونے جا رہا ہے۔ زرعی آمدنی پر ٹیکس سے فوری طور پر صوبوں کو 40 سے 50 ارب روپے کی وصولی کی امید ہے لیکن اس وقت کوئی حتمی تخمینہ دینا قبل از وقت ہوگا۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا:”اگر آئی ایم ایف کی خواہش پوری ہوتی ہے، تو کھاد پر ایف ای ڈی کو 5 سے 10فیصد بڑھانے اور زرعی زہر پر 5 فیصد نئی ایف ای ڈی عائد کرنے سے کسانوں کی جیبوں سے 30 سے 40 ارب روپے نکل سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…