اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت جنگ بندی’ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

datetime 12  مئی‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی) بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی اس کے زبر دست اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔پیرکوکاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ ئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیاجس پر کچھ دیر کیلئے سٹاک ایکسچینج میں وقفہ کردیاگیا۔اس موقع پر 100 انڈیکس کو 117104 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 3020 پوائنٹس اضافے سے 35668 پر ٹریڈ کر تارہا ہے۔

کے ایس سی 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر کاروبار روک دیا گیا جبکہ 100 انڈیکس میں بھی تاریخی تیزی پر کاروبار کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا تھا اور بھارتی حملے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے جانے والے بھرپور اور منہ توڑ جواب کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچنج میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…