ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

رواںسال سونے کی قیمت کو پر لگ گئے،2025میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے سے زائد کا ہوشربا اضافہ

datetime 21  اپریل‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)رواںسال سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں 77ہزار روپے سے زائد کا ہوشربا اضافہ ہوا۔پاکستان میں سال 2025 کی شروعات ہوئی تو ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار کے آس پات تھی، تاہم صرف چار مہینوں سے بھی کم میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں اس دھات کی قیمت میں فی تولہ 77 ہزار روپے کا بیش بہا اضافہ ہوا۔

یکم جنوری2025 سے 19اپریل تک کا حساب لگایا جائے تو فی تولہ سونے کی قیمت میں 77 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 66 ہزار 100 روپے کی بڑھوتری آئی۔گزشتہ روزپاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت کوئی استحکام نظر نہیں آتا، کچھ دنوں پہلے تک سونے کی فی اونس قیمت جو 3150 ڈالرز کے آس پاس تھی وہ اب 3326 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچی ہے۔سال 2025 میں عالمی اقتصادی صورتحال اور سونے کی مانگ کے پیش نظر اس دھات کی قیمت میں 712 ڈالرز کا زبردست اضافہ ہوا جس سے یہ 3326 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…