اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں فی تولہ سونا ساڑھے 3 لاکھ روپےکا ہوگیا

datetime 17  اپریل‬‮  2025 |
آج پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت

کراچی(این این آئی)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج اس کی قیمت نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

امریکا کی جانب سے چائنیز مصنوعات پر ٹیرف 245فیصد تک بڑھانے کے بعد امریکا چین تجارتی جنگ کا درجہ حرارت بڑھنے اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے بڑھتے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضا پیدا کردی ہے۔اس تمام صورتحال میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 329 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 715روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 59روپے کی کمی سے 3ہزار 401روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 51روپے کی کمی سے 2ہزار 915روپے کی سطح پر آگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…