پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

datetime 4  اپریل‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، اس دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کا آغاز جمعہ کے روز 1847.15 پوائنٹس کے اضافے سے 120785.26 پوائنٹس سے ہوا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1344.41 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے 120282.52 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافعے کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان بڑھ گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہیں رکھ سکا۔ 1039 پوائنٹس تک محدود ہونے سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 977 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد امریکی صدر کی جانب سے 180 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے باوجود جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…