اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

گندم آٹا مارکیٹ کریش کر گئی، قیمت میں نمایاں کمی

datetime 4  اپریل‬‮  2025 |

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے، جس کے باعث آٹے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سندھ سے آنے والی تازہ گندم کے نرخوں میں 400 روپے فی من کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد گندم کی قیمت 2865 روپے فی من سے گھٹ کر 2460 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی کمی کے اثرات پنجاب میں آٹے کی قیمت پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جہاں 20 کلو وزنی تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اب آٹا 1450 روپے سے 1500 روپے کے درمیان دستیاب ہے۔

ادھر پنجاب میں گندم کی نئی فصل کی آمد بھی قریب ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں جب مقامی فصل منڈی میں آئے گی تو گندم کی قیمت مزید کم ہو کر 2200 سے 2300 روپے فی من تک جا سکتی ہے۔

یہ صورتحال خریداروں کے لیے خوش آئند ہے، تاہم کاشتکار طبقے کے لیے قیمتوں میں یہ کمی ایک چیلنج بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…