پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کا نیا ٹیرف کیا ہو گا ؟صارفین کے لیے اہم خبر

datetime 4  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)  وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد مختلف صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ جاری کر دیے گئے ہیں، جن کا اطلاق لائف لائن، گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین پر ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے تحت لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا نیا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اب 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کریں گے۔

ایسے گھریلو صارفین جو 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں اور “پروٹیکٹیڈ” کیٹیگری میں آتے ہیں، ان کے لیے فی یونٹ نرخ 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین اب 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

نان پروٹیکٹیڈ کیٹیگری میں شامل وہ صارفین جو 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے نرخ 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ طے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ ٹی او یو (Time of Use) صارفین کو فی یونٹ 48 روپے 46 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔

بجلی کی مجموعی اوسط قیمت گھریلو صارفین کے لیے 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جبکہ کاروباری (کمرشل) صارفین کے لیے یہ نرخ 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو چکے ہیں۔ جنرل سروسز کی کیٹیگری میں شامل صارفین کو بجلی 49 روپے 48 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

صنعتی شعبے کے لیے بجلی کی قیمت 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جب کہ زرعی صارفین کے لیے یہ ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ طے پایا ہے۔

آزاد کشمیر اور عوامی لائٹنگ (Public Lighting) کے لیے بجلی کے نئے نرخ 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ ہوں گے، جبکہ مجموعی طور پر ملک کا اوسط قومی بجلی ٹیرف 37 روپے 64 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…