اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی مزید 5 روپے کلو مہنگی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 145روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ۔ڈیڑھ ہفتے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 140روپے فی کلو مقرر تھی۔ذرائع یو ایس سی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ، مزید اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اگست 2024ء میں چینی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی روک دی تھی۔