منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

6 ماہ میں پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال

datetime 29  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی قومی ایئر لائن نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جن میں سے سات روٹس پر جہازوں کی کمی کی وجہ سے پروازوں کا آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔ وزارتِ ہوا بازی نے اس حوالے سے تفصیلات ایوانِ بالا میں پیش کیں۔

ان روٹس میں سے اسلام آباد سے پیرس کا روٹ بھی شامل ہے، جسے ایاسا کی پابندی کی وجہ سے چار سال پانچ مہینے بعد دوبارہ کھولا گیا۔ پیرس کے روٹ پر بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ آپریٹ کیا جا رہا ہے۔اسی طرح تربت سے شارجہ اور تربت سے العین کے روٹس بھی بحال کر دیے گئے ہیں، جن پر بالترتیب ٹی آر اور اے ٹی آر طیارے آپریٹ کر رہے ہیں۔ تربت سے شارجہ کے روٹ پر پروازوں کا آپریشن چار مہینے بعد شروع ہوا، جبکہ تربت سے العین کے روٹ کو پانچ مہینے بعد دوبارہ فعال کیا گیا۔

گوادر سے مسقط کے روٹ کو بھی 13 ماہ کے بعد بحال کیا گیا ہے، جہاں پر اے ٹی آر طیارہ آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ سے جدہ اور فیصل آباد سے جدہ کے روٹس بھی تین سال چار مہینے بعد دوبارہ کھولے گئے ہیں، ان روٹس پر ای اے 320 طیارہ چلایا جا رہا ہے۔اسی طرح فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ پر بھی تین سال چار مہینے کے بعد پروازیں بحال ہو چکی ہیں، جبکہ لاہور سے کویت کے روٹ کو سات مہینے کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔یہ تمام اقدامات پی آئی اے کے بین الاقوامی آپریشنز کو مستحکم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہیں، جن کے ذریعے مزید پروازوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…