جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

3.2 ملین ڈالر فی منٹ، 10 امیر ترین افراد کی دولت انتہائی تیزی سے بڑھنے لگی

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )رواں سال 2025 کے پہلے دنوں میں ارب پتیوں کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا ہے۔ دنیا کے 10 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں 3.7 ملین ڈالر فی منٹ کی شرح سے اضافہ ہوا۔ سال کے پہلے 23 دنوں میں ان کی دولت میں تقریبا 105 بلین ڈالر اضافہ ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں اضافے کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ٹاپ ٹین کا ہے۔ ٹاپ ٹین کی دولت میں تقریبا 191 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اس سال کے 23 دنوں میں 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت تقریبا 5.82 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس میں صرف 10 امیر ترین افراد کے 2.1 ٹریلین ڈالر شامل ہیں۔ بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت تقریبا 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ایلون مسک کی کل دولت 440 ارب ڈالر ہوگئی اور اس سال کے 23 دنوں میں ہونے والا اضافہ 8 ارب ڈالر رہا۔جیف بیزوس کی مجموعلی دولت 254 ارب ڈالر ہے اور اس سال کا اضافہ 15 ارب ڈالر ہے۔مارک زکربرگ 221 ارب ڈالر دولت کے ساتھ ہیں اور امسال کا اضافہ 13 ارب ڈالر ہے۔

لیری ایلیسن کی دولت 209 ارب ڈالر ہے اور 23 دنوں میں ان کی دولت میں اضافہ 17 ارب ڈالر ہے۔برنارڈ آرناولٹ کی دولت ویسے تو 197 ارب ڈالر ہے۔ اضافے کو دیکھیں تو وہ 21 ارب ڈالر رہا۔لیری پیج کی دولت 176 ارب ڈالر ہے اور امسال کا اضافہ 8 ارب ڈالر ہے۔سرگئی برن کی کل دولت 166 ارب ڈالر ہے اور اس میں سے 7 ارب ڈالر ان کے پاس اس سال آئے ہیں۔بل گیٹس کے پاس 165 ارب ڈالر ہیں جن میں سے 6 ارب ڈالر اس سال کے ہیں۔اسٹیو بالمر کی دولت 155 ارب ڈالر ہے اس سال کے 8 ارب ڈالر ملا کر۔وارن بفیٹ 144 ارب ڈالر کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اس سال کے 23 دنوں میں 2 ارب ڈالر کمایا ہے۔اس سال اب تک سب سے زیادہ اضافہ ارب پتی برنارڈ ارنولٹ کے لیے ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…