منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے بڑی خوشخبری

datetime 23  جنوری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ خام تیل کے ذخائر اور گیس کی پیداوار میں اضافہ کردیا گیا۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کردیا۔ او جی ڈی سی ایل نے خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کوفراہم کردی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل ہوگئی ہے۔کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھایا گیا ہے۔ خط کے مطابق کنر آئل فیلد 6 سے خام تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کردیا گیا ہے۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنر آئل فیلڈ 6 میں خام تیل کنوئیں کو پانی کی ذیادہ مقدار کی وجہ سے بند کردیا تھا۔ کنر آئل فیلڈ 6سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ بحالی سے 400بیرل یومیہ ہوگئی ہے۔ حیدرآباد میں واقع دونوں آئل فیلڈز سے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 1160 بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے بھی گیس کی پیداوار میں اضافے کی خوشخبری سنادی۔

صوبہ سندھ سے گیس ذخائر کی پیداوار میں اضافے کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو موصول ہوگئی۔ خط کے مطابق پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے گمبٹ میں شہداد ایکس ون فیلڈ سے گیس ذخائر کی پیدوار میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ گیس کی پیداوار کنوئیں سے 2.2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی سے بڑھا کر 8.4ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی۔ خط کے مطابق گمبٹ فیلڈ کی کھدائی 2012 میں کی گئی تھی اور پیداواری عمل 2015سیشروع ہوا تھا۔ گمبٹ گیس فیلڈ سے 2024 میں گیس کی پیداوار پانی کی مقدار میں اضافیسے شدید متاثر تھی۔ اگست 2024 میں کمپنی نے گیس فیلڈ کا پروڈکشن لاگنگ ٹول سروے کیا۔ گیس فیلڈ میں پانی کیبہا کو کم کرنے کیلئے کوائلڈ ٹیوبنگ سروس کو استعمال کیا گیا۔ گیس فیلڈ میں واٹر شٹ آپریشن کو 32 گھنٹوں بعد ایسڈ سیمنٹ ٹیکنیک سے مکمل کیا گیا۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…