پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار ، روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی اور روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف اٹھاتے ہی نئی امریکی پالیسیوں سے عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے، پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی اپنے ملکوں میں منتقلی کا حجم بڑھنے اور گذشتہ 6ماہ میں 114فیصد کے اضافے سے 1.215ارب ڈالر کی ترسیل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سمبھالتے ہی چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ڈیوٹی ٹیرف بڑھانے کی پالیسی اختیار کرنے، مقامی ریگولیٹر کی خریداری اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18پیسے کے اضافے سے 278روپے 83پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16پیسے کے اضافے سے 278روپے 81پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی عمرہ زائرین، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اور دوروں پر جانے والوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث ڈالر کی قدر 07 پیسے بڑھ کر 281روپے 24پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ جون 2025 تک پاکستان کی جانب سے 20کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز کے اجرا اور آئندہ چند ماہ میں سعودی عرب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری ڈیل مکمل ہونے جیسی مثبت اطلاعات کی گردش کے باوجود ڈالر کی اڑان دیکھی جارہی ہے۔ یہ اس امر کی نشاندہی کررہی ہے کہ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے اور بیرونی ادائیگیوں کی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے ڈالر کی خریداری ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…