جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

معیشت کے لیے اچھی خبر، صوبہ سندھ ، پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

datetime 20  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کا انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردی ہیں۔کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیاہے کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا، پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائردریافت ہوئے،2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…