پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آ گئیں

datetime 19  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ 50 کلو گرام سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت 1365 روپے سے 1425 روپے کے درمیان ہے۔ یہ قیمتیں ٹیکس میں تبدیلیوں اور مارکیٹ کے حالات کے بدلنے کی وجہ سے مقرر کی گئی ہیں۔معروف برانڈز، جیسے میپل لیف اور بیسٹ وے سیمنٹ، کی قیمت تقریبا 1400 روپے فی تھیلا ہے، جو زیادہ مہنگے آپشنز میں شمار ہوتی ہیں۔ دیگر مقامی سیمنٹ برانڈز کی قیمت تقریبا 1365 روپے ہے، جو علاقائی طلب کے مطابق معمولی فرق ظاہر کرتی ہیں۔ڈی جی خان، اور لکی سیمنٹ کے تھیلوں کی قیمت 1380 روپے سے 1400 روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر میں مالی سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 7 فیصد سہ ماہی اضافہ متوقع ہے، جس سے منافع 16.5 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ گھریلو ترسیلات میں 23 فیصد اضافے اور فنانس اخراجات میں 22 فیصد کمی کے باعث متوقع ہے۔سیمنٹ سیکٹر کی نیٹ سیلز میں 11 فیصد سالانہ اضافہ ہو کر 107.7 ارب روپے تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کی بنیادی وجوہات زیادہ ریٹینشن قیمتیں اور برآمدات میں اضافہ ہیں۔یہ ترقیاتی اعداد و شمار نہ صرف سیمنٹ انڈسٹری کے مثبت رجحانات کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…