اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے 2 لاکھ40 ہزار 741 روپے ہے۔عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاو 29 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہے۔گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی ہوئی تھی۔