جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کا آغاز

datetime 10  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے ‘اڑان پاکستان’ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستان کو 2047ء تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم، ‘اڑان پاکستان’ کے تحت 5 سالہ اقتصادی منصوبہ شروع ہوگیا، ‘اڑان پاکستان’ کے ذریعے معاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تمام صوبوں، وزارتوں اور شعبوں کا پختہ عزم ہے۔پاکستان کی نوجوان آبادی کو تعلیم اور ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے اقتصادی تبدیلی کیلئے بااختیار بنایا جائے گا، ‘اڑان پاکستان’ کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔

”5 ای” فریم ورک کے تحت برآمدات، ای پاکستان، موسمیاتی تبدیلی، توانائی و انفراسٹرکچر اور مساوات پر توجہ مرکوز ہے، فری لانسنگ اور اے آئی کی ترقی کے ذریعے پاکستان کو ”عالمی ٹیکنو اکنامک” مرکز بنانے کیلئے بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔50 فیصد گرین ہاؤس گیسوں کی کمی، قابل کاشت اراضی میں اضافہ اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری لانے کا عزم کیا گیا،’اڑان پاکستان’ منصوبے کی کامیابی کیلئے نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن یونٹ کا قیام، موثر عملدرآمد اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات کی بدولت ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…