اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

نئے سال کا تحفہ، این ایچ اے نے مختلف موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا،

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک کے مختلف موٹر ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئے ٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 460 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا۔

لاہور سیعبدالحکیم جانے والی ایم تھری موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا۔سکھر سے ملتان جانے والی ایم فائیو موٹر وے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 1050 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کردیا گیا۔ڈی آئی خان سے ہکلہ موٹر وے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا، این ایچ اے کے مطابق نئے ٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 7 ماہ میں تیسری دفعہ اضافے کا اعلان کیا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد 7 ماہ میں ٹول ٹیکس کی شرح دوگنا سے بڑھ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…