پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

قائمہ کمیٹی،نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد خریدنے، بینک اکاؤنٹ پر پابندی کا بل منظور

datetime 26  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ قائمہ کمیٹی نے نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد کی خرید و فروخت سمیت دیگر پابندیوں کا ترمیمی بل منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ٹیکس آڈیٹرز اور ماہرین پر ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کی شق منظور کرلی گئی۔علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی اجلاس نے نان فائلرز پر گاڑی ، بینک اکاؤنٹ ، شیئرز خریداری پر پابندی کی شق منظورکرلی اس کے علاوہ نان فائلرز کی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کی، ہائی رسک افراد کا ڈیٹا بینکوں سے شیئر کرنے کی شقیں منظور کرلی گئیں۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ان افراد کو گاڑی ، جائیداد خریدنے سے پہلے اپنی مالی اہلیت کو ثابت کرنا ہوگا اورخریداری سے قبل اپنے گوشواروں میں ذرائع آمدن کو بتانا ہوگا۔قائمہ کمیٹی اجلاس میں انوشہ رحمن نے کہا کہ ایف بی آر کو اگر ورک فورس کی قلت کا سامنا ہے تو نئے لوگ بھرتی کرنے سے پہلے ڈیپوٹیشن پر جو لوگ تعینات ہیں ان کو تو واپس بلائے۔ ایف بی آر کے بڑی تعداد میں افسران کامرس میں ڈیپوٹیشن پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بندے واپس بلائیں، بھارت میں ایس ایس او آگے چل کر سیکرٹری لگتا ہے،وہاں انسٹیٹیوشنل انفارمیشن و نالج زیادہ ہوتا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس بات سے اتفاق کرتا ہوں جن وزارتوں میں ایف بی آر افسران ڈیپوٹیشن پر ہیں وہ واپس بھجوا دیں جس پر انوشہ رحمن نے کہا کہ آپ واپس بلائیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ میں نے ایک افسر کو واپس بلانا چاہا تو اس وزارت کے سیکرٹری نے کہا اس کے بغیر میرا کام ہی نہیں چلتا تو مجھے توسیع دینا پڑی۔

اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بارے میں بھی تفصیلات مانگ لیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کئی سال سے دیکھ رہے، اس سے کیا ریونیو آیا اور کتنا ٹیکس نیٹ بڑھا، اس کی تفصیل بتائیں۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آپ اس پر بریفنگ رکھ لیں، ہم تفصیلات فراہم کردیں گے، اگر ہفتے کے دن کمیٹی ایف بی آر آجائے تو وہاں تفصیلات فراہم کردیں گے،یہ قانون لاگو ہونے کے بعد ایف بی آر اسٹیٹ بینک کو ریگولیشن کیلئے کہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے کہیں گے کہ بینکوں کو لکھیں کے نان فائلر بڑے اکاؤنٹ آپریٹ نہیں کرسکتے، ہمیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر سسٹم بنانا پڑے گا۔ اس موقع پر رکن کمیٹی انوشہ رحمن نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی سسٹم بنانے کے بارے میں نہیں سوچا؟ جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ نہیں! اس پر اسٹیٹ بینک سے بات کی ہے پہلے اختیار مل جائے تو پھر اس پر اسٹیٹ بینک کے ساتھ مزید بات ہوگی۔

اجلاس میں 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویزپر رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ کیش اکانومی کو پروموٹ کریں گے، آپ 5ہزار روپے مالیت کا نوٹ کیوں بند نہیں کرتے، ٹیکس چوری سے بچنے کیلئے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں جہاں زیادہ ایجنٹس ملوث ہوں گے وہاں جھوٹ بولنا مشکل ہوگا، ایسے اقدام لیں جو قابل عمل ہوں جس سے رزلٹ ملے۔بعد ازاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس ترمیمی بل 2024کی منظوری دیدی۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…