پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے بنگلادیش پہلی براہ راست شپنگ سروس؛ ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل

datetime 26  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سے بنگلادیش پہلی براہ راست شپنگ سروس کے ذریعے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی جانب سے کراچی سے چٹاگانگ تک تاریخی شپنگ سروس کا آغاز کیا گیا ہے اور اکتوبر میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اس پہلی براہ راست شپنگ سروس کے آغاز کے بعد سے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کی جا چکی ہے۔یہ سروس جنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

کراچی اور جبل علی کے درمیان کنٹینرز کی سروس 13 جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کے ساتھ شروع ہوگی جب کہ دوسرا جہاز جنوری کے آخر تک روانہ کیا جائے گا۔ فروری 2025 میں خوردنی تیل کے جہاز کی روانگی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جو اس اشتراکی کوشش کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔ اس سروس سے علاقائی تجارت کے فروغ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ سروس کا مقصد معاشی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا اور خطے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…