منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا اور منقولہ جائیداد قبضے میں لی جائے گی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کو ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر بریفنگ دی گئی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے شرکا کو بتایا کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل میں کوئی نیا ٹیکس نہیں ہے، صرف نان فائلنگ اور انڈر فائلنگ کو ٹھیک کررہے ہیں، انکم ڈیکلیئریشن اور اخراجات میں فرق بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کاروبار غیر رجسٹرڈ ہیں یا کم ٹیکس ادا کر تے ہیں، سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا گیا ہے، فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا اور منقولہ جائیداد قبضے میں لی جائے گی۔چیئرمین ایف بی آرنے کہا کہ نئی تجاویز سے 95 فیصد لوگ متاثر نہیں ہوں گے، ترامیم سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح پانچ سال میں 18 فیصد تک جائے گی، 62 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں، 42 لاکھ افراد ایکٹیو ٹیکس پیئرز ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کاروباری افراد سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے خوف زدہ ہیں، کاروباری افراد کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن بارے کوئی علم نہیں ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اور ادارے سے جون میں کارکردگی بارے پوچھا جائے گا جب کہ اس بل پر کاروباری افراد سے مشاورت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کررہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، ہر شخص کو معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.3 فیصد ہے جو آئندہ 3 سال میں 13.5 فیصد پر لے جائیں گے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ٹیکس اتھارٹی پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت کا سائز کم اورایف بی آر پالیسی یونٹ کو الگ کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ایک مزاحیہ ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 18.5 فیصد ہے، بطور ملک ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…