کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 5 ماہ میں ایک کھرب 14 ارب روپے خرچ کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے 5 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں، وفاقی بجٹ میں رواں مالی سال کے لیے اس مد میں مجموعی طور پر 11 کھرب روپے مختص کیے گئے تھے۔واٹر ریسورس ڈویژن نے سب سے زیادہ فنڈز استعمال کیے، دستاویز کے مطابق واٹر ریسورس ڈویژن جولائی سے نومبر 22 ارب 97 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔
کیبنٹ ڈویژن نے مختص 50 ارب 77 کروڑ روپے کے مقابلے میں اب تک 39 لاکھ روپے خرچ کیے، کلائمٹ چینج ڈویژن نے پانچ ماہ میں 9 کروڑ روپے کے فنڈز استعمال کیے، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن نے ایک ارب 94 کروڑ روپے کے فنڈز استعمال کیے۔دستاویز کے مطابق نیشنل ہائے وے اتھارٹی اب تک 19 ارب روپے خرچ کر چکی ہے، پاور ڈویژن نے پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت ایک ارب روپے سے زائد فنڈز استعمال کر لیے ہیں، جب کہ پاکستان ریلوے نے پانچ ماہ میں 12 ارب 23 کروڑ روپے خرچ کیے۔