مکوآنہ ( این این آئی )سفید چائے موٹاپا کنٹرول کرنے کے علاوہ کئی موذی امراض سے بچاؤ کیلئے مفید ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید چائے کا نام چائے کی کلیوں اور بہت چھوٹی پتیوں پر بھی لاگو ہو سکتا ہے جنہیں خشک ہونے سے پہلے بھاپ پر گرم کیا گیا ہو، سفید چائے کو آکسائڈائز نہیں کیا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ آکسائڈائز نہ ہونے کے نتیجے میں سفید چائے کا ایک الگ ذائقہ ہوتا ہے جو روایتی سبز، سرخ یا کالی چائے کی زیادہ تر اقسام سے ہلکا ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں طبی ماہرین نے مزید بتایا کہ سفید چائے بہت سے صحت کے فوائد پیش کرتی ہے، جس میں اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہونے سے لے کر موٹاپا کنٹرول کرنے کے ساتھ دل کی صحت اور جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے تک شامل ہیں۔