بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

قطر سے 5 اضافی ایل این جی کارگوز کی خریداری ایک سال کیلئے موخر

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 5 اضافی کارگوز کی خریداری ایک سال کیلئے موخر کردی اور اب معاہدے کے تحت 2025 میں آنے والے کارگوز 2026 میں منگوایا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے پیش رفت کے حوالے سے کہا کہ ملک میں ایل این جی سرپلس ہے، اس لیے قطر سے ایل این جی کے 5 اضافی کارگوز کو موخر کردیا گیا ہے، مزید 5 کارگوز بھی ایک سال کے لیے موخرکیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومتی سطح یا اسپاٹ ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں منگوایا جارہا، قطر سے 5 اضافی ایل این جی کارگوز کو موخر کردیا اور مزید 5 کارگوز پر بات چیت ہورہی ہے جنہیں موخر کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کارخانے ایل این جی نہیں خرید رہے، اس لیے گیس اضافی ہو رہی ہے، درآمدی گیس مہنگی ہونے کے باعث نجی شعبہ ایل این جی نہیں خریدرہا۔مصدق ملک نے کہا کہ معاہدوں کو منسوخ کرنے کے بجائے انہیں مؤخر کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے، مزید 5 کارگوز بھی اگلے سال تک موخر کییجانے کا امکان ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سعودی عرب کیساتھ موجودہ دور میں2 ارب 80 کروڑ ڈالرز کے ایم اویوز ہوچکے، سعودی عرب کے ساتھ 34 ایم او یوز ہوئے، ان میں 7 معاہدوں میں تبدیل ہوچکے، سعودی عرب کے ساتھ بجلی، آئی ٹی اور فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں ایم اویوز ہوئے، پی آر ایل اور سعودی کمپنی کا 1.7 ارب ڈالر کا معاہدہ ہورہا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ روس سیرعایتی نرخوں پرخام تیل درآمد کرنے کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کیساتھ خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میں میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردیدکرتا ہوں، جب کوئی اچھی ڈیل ملے گی تو دیکھیں گے۔ صحافی نے وزیر پیٹرولیم سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال کیا کہ کیا نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایڈمنسٹریشن کیساتھ یہ معاملہ اٹھایا جائے گا؟ مصدق ملک نے جواب دیا کہ جی، منصوبے پر امریکی پابندیوں سے استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے، ہماری کوشش تو یہ ہے کہ ہمیں آئی پی گیس منصوبے پر استشنی مل جائے، اس سے متعلق مزید بات کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…